لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میںچیک باﺅنس کا ملزم ضمانت مسترد ہوتے ہی بھاگ کھڑا ہوا۔ عدالتی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکارخاموش تماشائی بنے رہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق نے ملزم علی اظہر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ ملزم کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا کہ دیپالپورکے تھانہ سٹی پولیس نے مخالفوں کے ساتھ مل کر اس کے خلاف پانچ لاکھ روپے چیک باﺅنس کا جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کرلیا۔مدعی مقدمہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم نے کاروباری لین دین کے تحت چیک دئیے جو باﺅنس ہو گئے۔ جس پر عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ عدالتی فیصلہ سنتے ہی ملزم کمرہ عدالت سے نکلتے ہی فرار ہو گیا۔
چیک باﺅنس کا ملزم ضمانت مسترد ہوتے ہی فرار، پولیس اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے
Oct 28, 2016