کشمیریوں سے اظہار یکجہتی‘ ترکی میں پاکستانی سفارتخانہ کی ”یوم سیاہ“ کی تقریب

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) ترکی میں گزشتہ روز کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے یوم ساہ منایا گیا۔ انقرہ میں پاکستانی سفارت خانہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانیوں‘ ترک باشندوں اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔ پاکستانی سفارت خانہ میں منعقد ہونے والی یوم سیاہ کی تقریب میں کشمیری شہداءکی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی تقریب میں پاکستان کے سفیر نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارتی فوج کے مظالم پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں پاکستان ترک کلچرل ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور ترک پارلیمنٹ کے رکن برہان کے ترک نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کشمیریوں کے حق خود اختیاری کی حمایت کرتا رہے گا انہوں نے کہا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو دیکھ رہی ہے۔
ترکی۔ یوم سیاہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...