گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)دھرنا ناکام اور کامیاب بنانے کے لئے پی ٹی آئی اور انتظامیہ نے اپنے اپنے انتظامات کو حتمی شکل دے دی‘پی ٹی آئی کارکن ہر صورت اسلام آباد پہنچنے کی کوشش جبکہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس انہیں کسی نہ کسی طریقے سے روکنے کی کوشش کرینگے۔ کپتان کے کھلا ڑےوں نے 2نومبر کے دھرنے کو ہرصورت کامےاب بنانے کےلئے چندہ مہم کا آغاز بھی چند روز سے جاری کر رکھا ہے۔ اسی طرح پی ٹی آئی لا ئرز ونگ کے وکلاءنے آگاہی کےمپ لگا کر ٹائےگرز کو دھرنے کے حوالے برےف کرنے کے ساتھ شہرےوں مےں پمفلٹ تقسےم کئے ،پی ٹی آئی کے مقامی قائدےن مےں ہر بار کی طرح اس مرتبہ بھی آپس مےں اختلافات کا شکار ہےں ،جسکی وجہ سے گوجرانوالہ مےں دھرنے کی تےارےاں واضح نظر نہےں آرہےں ، پاکستان تحریک انصاف کے ‘مقامی قائدےن کے اختلافات کی وجہ سے کارکن بھی ماےوسی کا شکار ہےں، اسی لئے جگہ جگہ چہ مگوئےاں ہو رہی ہےں کہ اسلام آباد دھرنے مےں شمولےت کےلئے کارکنوں کی کوئی زےادہ تعداد حسب روائت ےہاں سے اسلام آباد کےلئے روانہ ہوتی ہوئی دکھائی نہےں دےتی، جبکہ دوسری جانب تحرےک انصاف کے مقامی قائدےن دھرنے کو کامےاب بنانے کےلئے پرعزم ہےں جن کا دعویٰ ہے کہ وہ ضلع گوجرانوالہ سے بڑی تعداد مےں پی ٹی آئی کے ٹائےگرز کو لےکر اسلام آباد ہر صورت پہنچےں گے ،ادھر حساس اداروں اور پو لےس نے پی ٹی آئی کے مقامی قائدےن اور سرگرم کارکنوں کی لسٹےں تےار کر کے اس پر ہوم ورک مکمل کر لےا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ تحرےک انصاف نے اسلام آباد مارچ کےلئے ڈنڈا فورس تےار کرنے کا فےصلہ کر لےا ہے ہر ضلع سے 100افراد پر مشتمل ڈنڈا فورس تےار ہو گئی ، اس سلسلہ مےں گوجرانوالہ مےں چوہدری ذوالفقار بھنڈر ، سےالکوٹ مےں عمر ڈار ، گجرات مےں چوہدری الےاس ، منڈی بہاوالدےن مےں طارق ساہی ،حافظ آباد مےں شوکت بھٹی ، اور نارووال مےں چوہدری ندےم نثار کوآرڈےنےٹر مقرر کر دےا گےا ہے۔پو لےس ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام تھانوں کے اےس اےچ اوز کو ٹاسک سونپ دئےے گئے ہےں کہ پو لےس ملازمےن سول کپڑوں مےں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے نقل و حرکت کے حوالے سے معلومات اکٹھی کرےں۔
کارکن مایوسی کا شکار