دھرنے کے باعث اعلیٰ افسر اہم سرکاری اجلاسوں میں جانے سے گریزاں

لاہور (سپیشل رپورٹر) اپوزیشن کی طرف سے دھرنے اور ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کی وجہ سے اعلیٰ افسران نے اہم سرکاری میٹنگ میں شرکت سے گریز شروع کر دیا ہے۔ تاہم انہوں نے میٹنگ میں جونیئر افسران کو بھجوانے شروع کردئیے ہیں تاکہ ان کو کسی بھی قسم کے دباﺅ کا سامنا نہ کرنا پڑے اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے سوات میں کڈنی سینٹر بنانے کے لئے بلائی گئی میٹنگ میں سیکرٹری نجم شاہ نے جانا تھا لیکن انہوں نے گزشتہ روز اس میں میٹنگ میںجانے سے انکار کرتے ہوئے اپنے ایڈیشنل سیکرٹری کو اس میٹنگ میں شرکت کے لئے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ تاہم اس بارے میںمحکمہ صحت سے رابطہ کیا گیا تو ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ ہاﺅس میں اجلاس کی وجہ سے سیکرٹری نے اپنا پروگرام تبدیل کر لیا ہے۔ تاہم واضح رہے کہ پہلے وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں سیکرٹری نے خود شرکت کر لی تھی۔ اس کڈنی سینٹر کااعلان وزیراعظم نے کیاتھا اور اس کے لئے وزیراعظم ہاﺅس کی طرف سے جلد سے جلد کارروائی مکمل کرنے کی ہدایات گئی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...