بچیانہ(نمائندہ نوائے وقت)مشتعل طلباءکا ویگن کنڈکٹر پر تشدد ۔ ویگن وبس مالکان کاجڑانوالہ بچیانہ روڈ بلاک کرکے احتجاج۔گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ سے ننکانہ صاحب جانے والی ویگن کو طلباءنے پل جگاتن پر زبردستی روک کر ویگن کنڈکٹر پر شدید تشدد کرتے ہوئے اس کا سر پھاڑ دیا جس کے بعد دیگر ویگن و بس مالکان نے سڑک کے آر پار ویگنیں اور بس کھڑی کرکے بچیانہ جڑانوالہ روڈ کو پل جگاتن پر ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بلاک کردیا۔ تاہم بعد ازاں مقامی پولیس کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری کی ےقین دہانی پر ویگن و بس مالکان نے روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا ۔
کنڈکٹر تشدد