پنڈی بھٹےاں (نامہ نگار) محلہ لودھراں مےں واقع مدےنہ مسجد کے غسل خانہ سے سر کٹی نعش برآمد ہو گئی۔ مقامی لوگوں نے تھانہ سٹی پولےس کو اطلاع دی کہ مدےنہ مسجد کے غسل خانہ مےں اےک نعش پڑی ہے ۔جس پر پولےس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ مےں لےکر اُس کی تلاشی لی تو اُس کی جےب سے شناختی کارڈ جس پر اُس کا نام سہےل اشرف ساکن منڈی بہاﺅالدےن تحرےر ہے اور ساتھ ہی چھُری پڑی تھی مبےنہ طور پر پتہ چلا ہے کہ وہ تبلےغی جماعت کا رُکن تھا اور تبلےغی سلسلہ مےں مسجد مےں ٹھہرا ہوا تھا پولےس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے ٹی اےچ کےو پہنچاےا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ےہ شخص منڈی بہاﺅالدےن کے مدرسہ مےں معلم تھا جس پر بچہ کے ساتھ زیادتی کا الزام تھا جس کی وجہ سے ےہ پرےشان تھا۔
نعش برآمد