حکومت سے کہا تھا احتیاط کی ضرورت ہے, صورتحال خراب ہوئی تو ملک دشمنوں کو فائدہ ہوگا: خورشید شاہ

Oct 28, 2016 | 18:57

ویب ڈیسک

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے حکومت سے پہلے ہی کہا تھا کہ احتیاط کی ضرورت ہے ،کہیں یہ معاملہ تشدد میں تبدیل نہ ہوجائے کیونکہ صورتحال خراب ہوئی تو اس کا فائدہ ملک دشمنوں کو ہوگا، اس بات کا خوف ہے کہ کہیں تشدد سے ریاست کو نقصان نہ اٹھانا پڑے ۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ خوف آتا ہے کہ کہیں تشدد سے ریاست کو نقصان نہ اٹھانا پڑے اور ہمیں دوبارہ زیرو سے شروع ہوناپڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ نظر آرہا تھا کہ اس طرح کا ماحول ضرور پیدا ہوگا، تاہم بچوں اور خواتین پر تشدد نہیں ہونا چاہئے۔ عوام کے جان اور مال کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ہر سیاست دان کو حقیقت پسند ہونا چاہئے جبکہ لال حویلی شیخ رشید کی پراپرٹی ہے اور کوئی بھی کسی کی ذاتی ملکیت خالی نہیں کرا سکتا۔ انہوں نے کہا صورتحال خراب ہوئی تو اس کا فائدہ پاکستان دشمنوں کو ہوگا اور ہمیں دوبارہ اپنا سفر صفر سے شروع کرنا پڑے گا۔

مزیدخبریں