وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 26ارب 54 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔ لیگل نوٹس عمران خان کی تینوں رہائش گاہوں پر بھجوائے گئے ہیں جن میں کہا گیا اگر عمران خان نے 14 روز میں غیر مشروط معافی نہ مانگی تو قانونی چارہ جوئی کا پورا حق رکھتا ہوں۔تحریک انصاف کے سربراہ معافی مانگیں یا عدالت کا سامنا کریں اور الزامات ثابت کریں ۔وزیر اعلی پنجاب کے وکیل نے قانونی نوٹس عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک لاہور،بنی گالہ اور پی ٹی آئی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد بھجوادیئے۔ذرائع کے مطابق قانونی نوٹس کی کاپیاں کارگو سروس کے ذریعے ارسال کی گئیں۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف پر فرنٹ مین کے ذریعے کرپشن کا الزام لگایاتھا۔ شہبازشریف نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے عمران خان کے خلاف 26ارب54کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔
14 روز میں معافی ورنہ قانونی چارہ جوئی کرونگا، شہباز شریف کا عمران کو ساڑھے 26 ارب ہرجانے کا نوٹس
Oct 28, 2016 | 19:27