سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نے مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل نکالنے کیلئے مشروط مذاکرات کی وکالت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سبھی فریقین اور متعلقین کو کھلے دل کے ساتھ مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا۔اپنے ایک بیان میں یشونت سنہا نے کہا کہ برصغیر میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا قابل قبول اور منصفانہ حل تلاش کرنا ناگزیر ہے۔ انہوںنے کہا کہ اگر 2004ءکے لوک سبھا کے انتخابات میں این ڈی اے کو شکست نہ ہوتی تو مسئلہ کشمیر اس حد تک حل ہوگیا ہوتا کہ سبھی فریقین کو تسلی ہوجاتی ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کے وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی اور پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف نے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے کافی حد تک راہ ہموار کرلی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل غیر مشروط مذاکرات میں پنہاں ہے۔