لاہور(کامرس رپورٹر) محکمہ خزانہ پنجاب نے اپنے ٹریڈی ونگ کے ملازمین کے گریڈوں میں اپ گریڈیشن کے لئے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ہے بتایا گیا ہے کہ ٹریڈی ونگ کے گریڈ 14گریڈ 15اور 16گریڈ کے ملازمین کی اپ گریڈیشن کے لئے سمری ارسال کی گئی ہے علاوہ ازیں محکمہ خزانہ پنجاب نے اپنے ملازمین کیلئے 20 آئوٹ الائونس کا بھی مطالبہ کیا ہے۔