لودھراں(نامہ نگار)چیئر مین پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن قمر الاسلام راجہ نے کہا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن حکومت پنجاب کا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کامیاب تعلیمی ماڈل ہے ۔انہوںنے کہاکہ پیف کے پاس 30لاکھ بچوں کا تصویروں کاساتھ آن لائن ریکارڈ موجود ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے عقیلہ نیاز نقومی کی سربراہی میں سول سروسز اکیڈمی کی جانب سے 45کامن ٹریننگ پروگرام کے16زیر تربیت افسران کو پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے تعلیمی منصوبوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کیا۔