ڈیرہ اسماعیل خان، فیصل آباد، ٹانک: ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق

فیصل آباد ، پشاور، ٹانک (نمائندہ خصوصی+ این این آئی) فیصل آباد، ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں ٹریفک حادثات میں پشتو کے مقامی گلوکار سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پشتو کے مقامی گلوکار سید عالم محسود رکشے پر گھر جا رہے تھے کہ بس کو بچاتے ہوئے دو رکشوں میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے اور ہسپتال میں دم توڑ گئے جبکہ ٹانک میں کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ فیصل آباد میں جھنگ روڈ ائرپورٹ چوک کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے دو طالب علموں پر چڑھ گئی جس کے نتیجہ میں 17 سالہ ہنزلہ موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 18 سالہ قمر الحق کی ہسپتال میں حالت نازک ہے۔ گٹ والا انڈر پاس پر تیزرفتار کار اور رکشے کے تصادم میں 14 سالہ میہان انصار موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ماں اور دو بیٹیوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ پیپلزکالونی میں گورنمنٹ کنٹریکٹر کے ٹرک کی کو ٹکر سے لاکھوں روپے مالیت کی لینڈکروزر تباہ جبکہ واسا بلڈنگ کی دیوار گر گئی۔ پیپلزکالونی نمبر2 میں گورنمنٹ کنٹریکٹر کے تیز رفتار ٹرک نے پرائیویٹ قیمتی گاڑی کو ٹکر ماری جس سے نہ صرف گاڑی تباہ ہو گئی بلکہ واسا کی بلڈنگ کی دیوار بھی گر گئی۔ اس دوران شہریوں نے ٹرک ڈرائیور کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...