اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) آذر بائیجان نے کشمیر کے یوم سیاہ پر کشمیریوں کے حق خوداختیاری کی حمایت کی تجدید کی ہے آذر بائیجان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہاکہ آذر بائیجان اقوام متحدہ کے رکن کی حیثیت سے اقوام متحدہ کی ان قراردادوں کی حمایت کرتا ہے جو اقوام متحدہ نے عالمی تنازعات کے حل کے لئے منظورکی ہیں۔ آذربائیجان کے وزیرخارجہ نے کہا کہ 27 اکتوبرکو کشمیر پر غاصبانہ قبضے کی یاد میں بطور یوم سیاہ منایا جاتا ہے۔ آذر بائیجان کے وزیرخارجہ نے کہاکہ آذر بائیجان کشمیر اور کارنو کاراباخ پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتا ہے وہ کشمیریوں کوان کا حق خوداراختیاری دینے کی بھرپورحمایت کرتا ہے۔