حضرو (نمائندہ نوائے وقت) حضرو کے نواحی گاوٗں جلالیہ کے محلہ عبدالرحمن میں محمد فقیر کے گھر مکئی کے پٹھے پڑے ہوئے تھے مقامی افراد کے مطابق گھر میں ان پٹھوں کے قریب چھوٹے بچے کھیل رہے تھے کہ آچانک ان پٹھوں کو آگ لگ گئی جس کی وجہ سے تقریبا چھ سات سالہ محمد فقیر کی بیٹی آگ کی لپیٹ میں آ جانے سے جلس گئی اور موقع پر ہی دم توڑ گئی ریسکیو 1122کے عملہ نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا اچانک بچی کی موت سے علاقہ کی فضاء سوگوار ہوگئی ۔