اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تحریک لبیک یا رسول اللہ اور سنی تحریک کے زیر اہتمام کارروان تحریک ختم نبوت کے شرکاء کا دھرنا جمعہ کے روز بھی بلیو ایریا میں شہید ملت سیکرٹریٹ کے سامنے جاری رہا جس کی قیادت تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی اور صدر سنی تحریک پنجاب علامہ محمد شاداب رضاء قادری کر رہے ہیں کارروان کے شرکاء کا مطالبہ ہے کہ آئین میں ختم نبوت کے آرٹیکل میں ترمیم کے ذمہ دار کا تعین کیا جائے وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کی جانب سے قادیانیوں کے حق میں بیان دینے پر مقدمہ درج کیا جائے وفاقی پولیس کی بھاری نفری بلیو ایریا میں دھرنے کی سیکیورٹی پر مامور ہے۔
کاررواں تحریک ختم نبوت کے شرکاء کا دھرناشہید ملت سیکرٹریٹ کے سامنے جاری
Oct 28, 2017