شاہدرہ: مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین کی فائرنگ، تحریک انصاف کے 3 کارکن زخمی

لا ہور (نامہ نگار)شاہدرہ کے علاقہ مےں میں مسلم لیگ (ن) کے چیئر مین کی سےاسی رنجش پر ساتھیوں کے ہمر اہ اندھادھند فائرنگ سے تحریک انصاف کے 3کارکن شدید زخمی ہو گئے جبکہ ملزم موقع سے فرار گئے۔ اس واقعہ پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے شاہدرہ روڈ پر سٹرک بلاک کرکے شدےد احتجاج کےا۔ ایس پی سٹی عادل میمن کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔ شاہدرہ کے علاقہ میں مسلم لیگ (ن) کے چیئر مین شیخ کاشف نے سےاسی رنجش پر اپنے ساتھےوںجباراور عرفان کے ہمر اہ تحریک انصاف کے کارکنان پر فائرنگ کر دی جس کی زد مےں آ کرتحر یک انصاف کے 3کارکن چاچا امین، یاسر اور جگنو شدیدزخمی ہو گئے جبکہ ملزمان موقع سے فر ار ہو گئے۔ اےک کار اور دو موٹر سائےکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت رکشوں پر طبی امداد کئے لئے ہسپتال پہنچاےا گےا۔ ذرائع کے مطابق اےک گلی کا نام تبدےل کرنے پر ےہ جھگڑا شروع ہوا ہے۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری محمد سرور نے واقعہ کی شدید مذمت کر تے ہوئے ملزمان کے جلد از جلد گرفتاری اور ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کےا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس مسلم لیگ (ن) کے غنڈوں کو پکڑنے کی بجائے الٹا ان کی سرپرستی کررہی ہے مگر تحریک انصاف ڈرنے و الی پارٹی نہیں۔
فائرنگ/ کارکن زخمی

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...