دبئی (پ ر) ابوظہبی میں پاکستانی سفارتخانے اور قونصل خانہ دوبئی میں ”یوم سیاہ کشمیر“ منانے کے لئے تقریبات کا انعقادہوا ۔ اس موقع پر معظم خان اور سیدجاوید نے کہا پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد میں اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاریرکھے گا۔ علاوہ ازیں یوم سیاہ کے حوالے سے ایک تقریب پاکستان قونصل خانہ دوبئی میںمنعقد کی گی۔ سیدجاوید نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے وہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو تسلیم کرے اور مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں اپناکردار اداکرے۔
دبئی تقریب