عراق اور شام میں بین الاقوامی اتحاد کے فضائی حملے، 51 شہری ہلاک

Oct 28, 2017

بغداد (اے پی پی) عراق اور شام میں امریکی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد کی فضائی کارروائیوں میں کم از کم 51 عام شہری مارے گئے ہیں۔جرمنخبررساں ادارے کے مطابق شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف برسرپیکار اس بین الاقوامی اتحاد کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس طرح 2014 ءسے جاری فضائی کارروائیوں میں عام شہریوں کی مجموعی ہلاکتیں 786 ہو گئیں ۔ اتحاد کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عام شہریوں کی جانب سے ہلاکتوں کی زیادہ تر رپورٹیں غیرمصدقہ تھیں، تاہم ان میں سے 16 کو میرٹ پر جانچا گیا۔

مزیدخبریں