دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے ملتان پولیس کی زکریا یورنیورسٹی میں موک ایکسرسائز

Oct 28, 2017

ملتان ( کرائم رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمدسلیم کی ہدایت پر ملتان پولیس کی ٹیموں نے تھانہ الپہ کے ایریا میں واقع بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے مشق کی گئی۔ طلباء اور اساتذہ کو ایمر جنسی اور ہنگامی حالات میں نمٹنے کے طریقے سے آگاہ کیا گیا۔ طلباء اور اساتذہ نے اس مشق میں بھر پور حصہ لیا۔ سٹی پولیس آفیسر ملتان محمدسلیم نے سیکیورٹی اداروں کی ریہرسل بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔عوام سے اپیل ہے کہ کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی فوری طور ایمرجنسی ہیلپ لائن 15یا متعلقہ تھانے کو دیکر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ 

مزیدخبریں