کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے کراچی کے علاقے طارق روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے دو غیر ملکی بازیاب کرالیے دونوں غیر ملکیوں کو ستمبر میں اغوا کرلیاگیا تھا۔ڈی آئی جی سی آئی اے امین یوسف زئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بازیاب ہونے والے دونوں افراد بزنس مین ہیں جوستمبر سے لاپتہ تھے۔دونوں غیر ملکی نائیجیریا سے تعلق رکھتے ہیں، ڈی آئی جی سی آئی اے کے مطابق اغوا کاروں کی جانب سے اہل خانہ کو مغویوں پر تشدد کی ویڈیوز اور تصاویر بھیجی گئی تھیں۔مغویوں کے بارے میں نائیجیریا سے اہل خانہ نے اغوا کی اطلاع دی، سرکاری سطح پر اطلاع نہ دینے کی وجہ مغویوں کا کریمنل ریکارڈ ہے۔ڈی آئی جی سی آئی اے کے مطابق کیس کی تفتیش اغوا سے شروع ہوئی جو ایک منشیات کے ریکٹ تک جا پہنچی ہے۔