پاکستان‘ بھارت 5ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز دیکھنا چاہتا ہوں:ڈین جونز

لاہور (نمائندہ سپورٹس )سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز نے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں سے بڑا مطالبہ کر ڈالا۔پاکستان نے کینگروز کو ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست دے کر ریکارڈ بنایاتو آسٹریلوی سابق کرکٹر سے نہ رہا گیا۔پاکستان کی ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں یہ لگاتار دسویں سیریز میں فتح ہے اور پاکستانی ٹیم کی ایسی کامیابیوں پر دنیائے کرکٹ کے تمام ماہرین حیران ہیں کہ تقریبا تین سال سے پاکستانی ٹیم اس فارمیٹ میں ناقابل شکست ہے۔ڈین جونز نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز رکھی جائے تاکہ دنیا لطف اندوز ہوسکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ نے پاکستان کر بہترین ٹیلنٹ دیا ہے ۔ مستقبل مزید کھلاڑی سامنے آئیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...