اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی دارالحکومت سے ایس پی رورل پشاور پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔ ایس ایس پی آپر یشنز اسلام آباد سید محمد امین بخاری نے بتاےا کہ اےس پی طاہر خان پشاور سے اپنے گھر آئے اور وہ گھر والوں کو ےہ بتا کر گئے کہ وہ کسی سے ملنے جا رہے ہےں لےکن اس کے بعد جب انکا اپنے گھر رابطہ نہ ہوا تو اسکے بعد اسلام آباد پولےس کو بتاےا گےا اےس اےس پی آپرےشنز نے کہا کہ اےس پی پشاور کی اسلام آباد مےں اس گمشدگی کو ہم فوری طور پر اغواءہونا نہےں کہہ سکتے البتہ ان کا فون بند ہے پولیس اس وقت اےس پی پشاور کی اسلام آباد سے گمشدگی کی مختلف زاویو ں سے تحقیقات کر رہی ہے جس کےلئے فی الحال کو ئی حتمی رائے نہیں دی جا سکتی۔ صباح نیوز کے مطابق طاہر خان کے اہل خانہ نے ان کے اغواءکا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ایس پی/ لاپتہ