ہائیکورٹ کا حکم معطل‘ ٹی وی چینلز پر بھارتی مواد‘ سپریم کورٹ نے پابندی لگا دی

کراچی (وقائع نگار+ صباح نیوز) سپریم کورٹ نے پاکستانی چینلز پر بھارتی مواد نشرکرنے پر مکمل پابندی لگا دی، چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا بند کریں یہ بھارتی مواد ، کوئی ہمارا ڈیم بند کرارہا ہے تو ہم ان کے چینلز بھی بند نہ کریں۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پاکستانی چینلز پر بھارتی سمیت دیگر غیر ملکی مواد دکھانے کے معاملہ پر سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے پاکستانی چینلز پر بھارتی مواد دکھانے پر مکمل پابندی عائد کردی۔ چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا صرف قابل اشاعت مواد ہی نشرکیا جائے۔ چیف جسٹس پاکستان نے غیر ملکی مواد دکھانے سے متعلق ہائی کورٹ کا حکم معطل کردیاواضح رہے جولائی 2017 ءمیں لاہور ہائی کورٹ نے پیمرا کی جانب سے جاری بھارتی مواد پر پابندی کے اعلامیے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے بھارتی مواد دکھانے کی اجازت دی تھی۔ صباح نیوز کے مطابق چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے پیمرا ریجنل آفس کراچی کے دورے کے موقع پر افسروں سٹاف سے خطاب میں غیر قانونی ڈی ٹی ایچ، سی لائن ........ اور غیرقانونی انڈین چینلز، مواد سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی۔
بھارتی چینلز

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...