لاہور (نیوز رپورٹر) ایک ماہ کے اندر ایل پی جی کی قیمت میں تقریباً 25 رورپے کلو کمی ہو گئی ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 300 روپے اور کمرشل کے نرخ میں 1200 روپے کمی ہو گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے اکتوبر میں ایل پی جی 142 روپے فی کلو مقرر کی گئی تھی جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت 1673 روپے تک پہنچ گئی تھی جس پر ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن نے حکومت کو ایک خط لکھا جس میں ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا مطالبہ کیا گیا تھا جس کے بعد وفاق نے قیمت میں کمی کرنا شروع کی اور ایک ماہ کے دوران ایل پی جی کی قیمت 142 روپے سے کم ہو کر 118 اور 120 کے درمیان رہ گئی ہے۔
ایل پی جی سستی