عوامی شکایات براہ راست سننے کیلئے کمپلینٹ سیل قائم‘ عمران خان آج افتتاح کریں گے

Oct 28, 2018

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے قوم کی براہ راست شکایات سننے کے لئے وزیر اعظم ہاﺅس میںکمپلینٹ سیل قائم کر دیا۔ جس کا افتتاح آج اتوار کو وزیر اعظم خود کریں گے کمپلینٹ سیل میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ،کرپشن ،قبضہ مافیا سمیت بیوروکریسی اور دیگر عوامی مسائل پر کام کیا جا ئے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے عوامی انداز اختیار کرتے ہوئے عوام کی براہ راست شکایات سننے کے لئے وزیر اعظم ہاﺅس میں کمپلینٹ سیل قا ئم کر دیا ہے جسکا وزیر اعظم خود آج اتوار کو باقاعدہ افتتاح کریں گے کمپلینٹ سیل میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ،کرپشن ،قبضہ مافیا سمیت بیوروکریسی اور دیگر عوامی مسائل پر کام کیا جا ئے گاکیونکہ اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کا سخت مﺅقف ہے کہ عوامی مسائل کے حل میں کوئی غفلت نہیں برتی جائے گی۔
کمپلینٹ سیل

مزیدخبریں