مسقط: ہوٹل کے واجبات کی عدم ادائیگی پر قومی ہاکی ٹیم کے پاسپورٹس ضبط

لاہور (نمائندہ سپورٹس )مسقط میں ہونیوالی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے پاسپورٹس ہوٹل انتظامیہ نے واجبات کی عدم ادائیگی پر اپنے قبضے میں لے لیے ہیں۔اومان کے شہر مسقط میں فور سٹار ہوٹل میں 28 ہزار ڈالر کی تاحال ادائیگی نہ کرنے پر قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی، ہوٹل انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر پیسے نہیں دیں گے تو پاسپورٹس بھی واپس نہیں کریں گے۔قومی ٹیم کی ہوٹل میں 28 اکتوبر تک بکنگ ہے، ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے بار بار یاد دہانی کے باوجود ابھی تک پی ایچ ایف کی جانب سے یہ معاملہ حل نہیں کیا گیا، جس سے کھلاڑی بھی پریشان ہیں اور وہاں پر پاکستان کی بدنامی الگ ہورہی ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیم انتظامیہ نے ہوٹل منتظمین کو یقین دہانی کرائی تھی کہ پی ایچ ایف کے آفیشلز مسقط پہنچ رہے ہیں وہ پیسے ساتھ لارہے ہیں اور آپ کو ادائیگی کردی جائے گی، لیکن پی ایچ ایف آفیشلز بھی خالی ہاتھ وہاں پہنچے ہیں، اگر ہوٹل بلز کلیئر نہیں ہوئے تو پھر معاملہ پولیس تک جاسکتا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام خود فائیو سٹار ہوٹل میں مقیم ہیں، صدر پی ایچ ایف خالد کھوکھر اپنے اہل خانہ کے ساتھ میچز دیکھنے پہنچے ہیں، سیکرٹری شہباز سینئر کے ساتھ محمد عرفان، قمر ابراہیم اور انٹرنیشنل کھلاڑی محمد علی بھی ان میچز میں قومی ٹیم کی پرفارمنس کا جائزہ لینے کے لیے وہاں گئے ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...