نئی دہلی(صباح نیوز) بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کشمیر پر قبضے کے 71 سال ہونے پر گیدڑ بھبکی دی ہے کہ پاکستان نے دراندازی جاری رکھی تو اس کے خلاف دیگر اقدامات اٹھا سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کے دوران ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی یاد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی آرمی نے کہا کہ پاکستان کشمیر میں بنگلا دیش جیسی صورتحال پیدا کررہا ہے اور 71 کی شکست کا بدلہ لینے کیلئے کشمیر میں پراکسی جنگ لڑرہا ہے جس کا مقصد بھارتی فوج کو کشمیر میں الجھا کر رکھنا ہے، لیکن بھارتی ریاست اور فوج اتنی مضبوط ہے کہ کشمیر پر کنٹرول برقرار رکھ سکتی ہے۔جنرل بپن راوت نے بڑھک ماری کہ کوئی بھی ملک کشمیر کو طاقت یا کسی اور طریقے سے بھارت سے نہیں چھین سکتا، اگر پاکستان سرحد پار دراندازی کرتا رہا تو اسے خود نقصان پہنچے گا اور بھارتی فوج اس کے خلاف دیگر اقدامات اٹھاسکتی ہے۔بھارتی آرمی چیف نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلسل جموں کشمیر میں عدم استحکام اور اس پر قبضے کی کوشش کررہا ہے۔
بھارتی آرمی چیف