بجلی چوری میں ملوث بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالا جائیگا: چیف سیکرٹری

لاہور ( نیوز رپورٹر+ سپیشل رپورٹر) لیسکو ہیڈ کوارٹر لاہور میں وزارت توانائی اور حکومت پنجاب کے تعاون سے بجلی چوری کی روک تھام کے لئے خصوصی ٹاسک فورس کے قیام کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلا س کی صدارت چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر نے کی جبکہ وفاقی سیکرٹری توانائی عرفان علی نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی - اجلاس میں سیکرٹری انرجی پنجاب،سی ای او لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ،کمشنر ڈاکٹر مجتبی پراچہ،ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ پنجاب امجد حسین ،پنجاب ،سی سی پی او لاہور،ڈپٹی کمشنر لاہور بھی موجود تھے -اس کے علاوہ صوبہ بھر کے کمشنرز ،آر پی اوز اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعہ شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹر ی پنجاب یوسف نسیم کھوکھر نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت کے مطابق بجلی چوری کے خلاف بہت بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز کردیاگیاہے جس کے تحت بڑے مگرمچھوں اور بااثر لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن