کراچی (اسٹاف رپو رٹر) چیف آف نیول اسٹاف، ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے شمالی بحیرہ عرب میںجاریبحریـ’’ ـ مشق سی اسپارک 2018 ‘‘ کے دوران بحری جہازوں کی جنگی صلا حیتوں کا معائنہ کیا، جن کا مقصد پاک بحریہ کی جنگی تیاری کا مظا ہرہ کرنا تھا۔نیول چیف شمالی بحیرہ عرب میں اُرماڑہ کے قریب پاک بحیریہ کے جہاز پرپہنچے تو کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ان کا استقبال کیا، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف(آپریشنلز) ریئر ایڈمرل فیصل رسول لودھی بھی اس موقع پر موجود تھے۔چیف آف دی نیول اسٹاف کو مشق کی تفصیلات اور پاک بحیریہ کے اثاثوں بشمول بحیری جہاز،آبدوزوں،ہوائی جہاز، UAVs ،اسپیشل فورس، پاک میرینز کے ساتھ ساتھ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور پاک فضائیہ کے اثاثوں کی تعیناتی پر تفصیلی بریفگ دی گئی۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کی آ پر یشنل صلاحتیوں پر مکمل اطمینان اور اعتماد کا اظہار کیا اور زور دیا کہ موجودہ چیلنجز کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت چو کنا اور تیار رہیں ۔ نیول چیف نے جہازوں پر تعینات عملے سے بھی ملاقات کی اور انکی پیشہ ورانہ مہارت اور مادروطن کی بحری سرحدوںکی حفاظت کے مقدس فریضے کی انجام دہی میں لگن کو سراہا۔ بعد ازاں، چیف آف دی نیول اسٹاف نے پی این اس بہادر میں فورس کمانڈرزکی آپریشنل بریفنگز میں بھی شرکت کی اور جنگی منصوبہ بندیوںکا جائزہ لیا۔
نیو ل چیف
سی اسپارک مشق ، نیو ل چیف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریو ں کا جا ئزہ لیا
Oct 28, 2018