لاہور (پ ر) تحریک انصاف لاہور کے سیکرٹری فنانس اور امیدوار پی پی 166 عبدالکریم کلواڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی عالمی سطح پر بلند مقام حاصل کرے گا بہت جلد مایوسی کے بادل چھٹ جائیں گے تحریک انصاف ہی ملک کو معاشی بحرانوں اور قرضوں کے بوجھ سے نجات دلا سکتی ہے ماضی کی حکومتوں نے معاشی صورتحال بگاڑنے کے سوا کچھ نہیں کیا ان کی پالیسیوں کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے بلدیاتی نظام میں حکومت ایسی اصلاحات لا رہی ہے جن سے عام آدمی کی مشکلات کم ہوں گی عمران کی قیادت میں تحریک انصاف کی پورے ملک کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے پاکستان کو سعودی عرب سے ملنے والا پیکیج تحریک انصاف کی حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے یمن اینڈ گرین مہم 50لاکھ گھروں کی تعمیر گیم چنجز ہیں اب ملک کی ترقی میں کوئی رکاوٹ نہیں۔