لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی پر 4 سال کے دوران پی سی بی کے 7 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کے 2014 سے 2018 تک کے اخراجات کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق ان چار سالوں میں نجم سیٹھی پر 7 کروڑ روپے سے زائد خرچہوئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جاری کردہ تفصیلات کیمطابق نجم سیٹھی نے بطور چئیرمین 4 کروڑ روپیسے زائد رقم خرچ کی، چئیرمین پی سی بی نے ایگزیکٹو کیمٹی کی حیثیت سے 3 کروڑ سے زائد رقم خرچ کی۔پی سی بی کے مطابق بطور چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ہوٹل کے کرایوں کی مد میں 27 لاکھ روپے خرچ کیے، ان کے ڈیلی الاؤنس کی مد میں 81 لاکھ اور ایندھن کی مد میں 9 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔پی سی بی کی تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ الاؤنسز (پی ایس ایل) کی مد میں ڈیڑھ کروڑ روپے وصول کیے، ایک کروڑ 83 لاکھ روپے گاڑی،ڈرائیور اور ذاتی سیکیورٹی کی مد میں خرچ کیے گئے۔پی سی بی کا بتانا ہے کہ نجم سیٹھی کے غیر ملکی دوروں پر 2 کروڑ 36 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔اس کے علاوہ پی سی بی نے سابق چیئرمین شہریارخان سے متعلق بھی تفصیلات جاری کی ہیں جس کے مطابق شہریار خان پر ایک کروڑ 94 لاکھ روپے خرچ ہوئے اور ان کے میڈیکل پر 80 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔واضح رہیکہ نجم سیٹھی کو میاں نوازشریف کے دورِ حکومت میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین لگایا گیا اور انہوں نے عمران خان کے وزارتِ عظمیٰ سنبھالنے کیبعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔