راولپنڈی (نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے کے جج سلیمان بیگ نے اغوا برائے تاوان، قتل اور بارود برآمدگی کے مقدمات میںچار شہادتیں قلمبند کر کے مزید گواہ طلب کرلئے انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج عبدالرحیم نے دو مقدمات میں دو شہادتیں ریکارڈ کرلیں، جج سلیمان بیگ نے پولیس مقابلے کے مقدمہ میں نامزد ملزمان فاروق وغیرہ کیخلاف سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو کل 29اکتوبر کو سنئے جانے کا امکان ہے۔