لاہور : گجر پورہ کے علاقہ چائنہ سکیم ڈی 2 بلاک میں ایک اور گھریلو ملازمہ تشدد کانشانہ بن گئی۔ اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع کی اور ملازمہ کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا، بتایا گیا ہے کہ 11 سالہ ملازمہ سمیرا کو مالکان حنا اور اسکے شوہر کی جانب سے کام میں تاخیر کرنے پر مبینہ طور پر استری لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ 6 سال قبل سمیرا کے والدین ملازمت کے لیے چھور گئے تھے جبکہ ملازمہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ دوبارہ کبھی بھی میرے والدین مجھے ملنے یا لینے نہیں آئے۔علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ سمیرا کو تشدد کر کے گھر سے باہر نکال دیا گیا۔ ڈری اور سہمی ہوئی سمیرا روتے ہوئے محلہ داروں کے پاس آئی۔ جس پر پولیس کو اطلاع کی گئی۔ متاثرہ بچی اور علاقہ مکین کی وزیر اعظم پاکستان، چیف جسٹس سے انصاف اور ملزمان کے خلاف کارروائی کی اپیل کی ہے۔ متاثرہ بچی کو پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔ تشدد کا نشانہ بننے والی بچی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ سمیرا کو گھر کی مالکن حنا، اسکا شوہر اور بیٹا تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔