ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار اومنی گروپ کے ڈائریکٹر نمرمجیدکورہاکردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے اومنی گروپ کے سربراہ انورمجید کے چھوٹے بیٹے نمر مجید کو رہا کردیا ہے نمر مجید کو ہفتے کے روز سپریم کورٹ رجسٹری سے ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ نمر مجید کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں کیا گیا تھا اور اب عدالتی احکامات پر نمر مجید کو رہا کیا گیا ہے۔نمر مجید کی گرفتاری پر ان کے اہلخانہ نے عدالت سے رجوع کیا تھا جس پرعدالت نے نمر مجید کو منگل تک پیش ہونے کی مہلت دی ہے۔واضح رہے کہ نمر مجید منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت پر ہیں