عشرت العباد اور انیس ایڈووکیٹ کی دبئی میں خفیہ ملاقات ، پی ایس پی رہنماﺅں کے ڈاکٹرعشرت العباد سے نئی پارٹی کیلئے صلح مشورے

پاک سرزمین پارٹی کے رہنماوں نے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے نئی پارٹی کیلئے صلح مشورے کرتے ہوئے سندھ کے شہری علاقوں کے بہتری کیلئے نئی پارٹی بنانے پر غور کیا جبکہ وائس چیئرمین انیس ایڈووکیٹ نے ردعمل میں کہا ہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد سے اختلافات دور کرنے کیلئے ملاقات کی، ڈاکٹر عشرت العباد کے ساتھ 35 سال اکٹھے کام کیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے متعدد رہنما ﺅ ں نے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقاتیں کی ہیں۔ پی ایس پی رہنما ﺅ ں نے ڈاکٹر عشرت العباد سے نئی پارٹی کیلئے صلح مشورے کیے ہیں اور ڈاکٹر عشرت العباد کی قیادت میں مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر غور کیا گیا۔ سندھ کے شہری علاقوں کے بہتری کیلئے نئی پارٹی بنانے پر غور کیا گیا۔ ڈاکٹر عشرت العباد نے نئی پارٹی بنانے کی حامی بھرلی ہے تاہم پارٹی نے نام کا نہیں بتایا جارہا ہے جب کہ پی ایس پی کے ایک رہنما نے سابق گورنر سے رابطوں اور نئی پارٹی کے قیام سے متعلق امور کی تصدیق کی ہے انیس ایڈوکیٹ، رضاہارون، ڈاکٹرصغیر، وسیم آفتاب، سلیم تاجک اور شکیل عمر نے الیکشن میں ناکامی پر پارٹی سے راہیں الگ کرلیں ہیں۔دوسری جانب ڈاکٹر عشرت العباد سے پی ایس پی ر ہنماﺅ ں کی ملاقات پر سینئر وائس چیئرمین انیس ایڈووکیٹ نے ردعمل میں کہا ہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد سے اختلافات دور کرنے کیلئے ملاقات کی، ڈاکٹر عشرت العباد کے ساتھ 35 سال اکٹھے کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عشرت العباد کے ساتھ ملاقات میں ماضی کے کچھ اختلافات دور کیے ہیں لہذا نئی پارٹی کے قیام کی خبریں بے بنیاد ہیں اور ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات پارٹی قیادت کی اجازت سے کی۔

ای پیپر دی نیشن