لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کو پیرول پر رہا کر دیا گیا۔ انہیں ساس کے انتقال کے سبب تین روز کیلئے رہا کیا گیا ہے بتایا گیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کو پیرول پر رہای مل گئی۔ ن لیگی رہنما نے ساس کے انتقال پر جنازے میں شرکت کیلئے درخواست دی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے انہیں رہا کرنے کے احکامات جاری کئے انہیں 29 اکتوبر کو واپس جیل بھجوا دیا جائیگا۔ خواجہ سعد رفیق پیرول پر رہائی کے بعد اپنی اہلیہ ڈاکٹر شفق حرا کی والدہ کے انتقال پر کوٹ لکھپت جیل سے لیہ روانہ ہوئے۔ سعد رفیق کو دو روز کیلئے تدفین کی رسومات کی لئے پیرول پر رہائی دی گئی۔