شام: فوج کا فضائی حملہ، داعش کے ارکان سیمت 9 افراد ہلاک

Oct 28, 2019

دمشق+ انقرہ(آئی این پی+این این آئی)شام کے شمال مغربی حصے میں ایک فوجی کارروائی میں کم از کم نو افراد ہلاک ہوگئے ۔ جس وقت ہیلی کاپٹر کی مدد سے یہ فضائی حملہ کیا گیا، اس وقت داعش کے ارکان جائے وقوعہ پر موجود تھے۔ انسداد دہشت گردی کی یہ کارروائی ادلب میں بریشا کے دیہات کے ایک مکان پر کی گئی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہاکہ جس وقت ہیلی کاپٹر کی مدد سے یہ فضائی حملہ کیا گیا، اس وقت داعش کے ارکان جائے وقوعہ پر موجود تھے۔ انسداد دہشت گردی کی یہ کارروائی ادلب میں بریشا کے دیہات کے ایک مکان پر کی گئی۔ادھر شمالی شام میں کرد جنگجووں کے ترک فوج کے قافلے پر راکٹ حملے کے نتیجے میں ایک فوجی جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے۔ ترک محکمہ دفاع کے ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ راس العین میں ترک فوج کے قافلے پر کرد جنگجووںکے راکٹ حملے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ملٹری اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہ ہے جن میں سے 2 اہلکاروں کی حالت نازک ہے۔

مزیدخبریں