جدہ (امیر محمد خان سے) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط اور وہ ڈھائے جانیوالے نہتے عوام پر ظلم کی مناسبت سے پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید کی رہائش گاہ پر یوم سیاہ کے سسلہ میں ایک سمینار کا اہتمام ہوا۔ پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے نمائندہ سفیر احمد السری تھے۔ پاکستانی اسکولوں کے طلباء نے بھی خطاب کیا۔ مہمان خصوصی سفیر احمد نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر دنیا بھر کے نہ صرف مسلمان بلکہ دنیا بھر کا بلا تفریق مذہب ہر ملک کا مہذب معاشرہ تکلیف کی نگاہ سے دیکھ رہا ہے۔ او آئی سی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنی آواز دیگر بین القوامی فورمز تک پہنچائے گی۔ بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 کے خاتمے کی مذمت کرتے ہیں اور پاکستان اور ہندوستان کے درمیان پرامن بات چیت کی خواہش ہے۔ قو نصل خالد مجید نے کہا کہ وہ مسئلہ کشمیر پر آو آئی سی کے تعاون کے بہت مشکور ہیں۔ خالد مجید نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے اپنے حالیہ دوروں میں ستر سال میں پہلی دفعہ مسئلہ۔کشمیر پر عالمی اداروں کی بھر پور توجہ دلائی ہے بس وجہ سے آج عالمی میڈیا اور انسانی حقوق کے ادارے نہ صرف دنیا بھر میں بلکہ ہندوستان میں بھی انسانی حقوق سے دلچسپی رکھنے والے بھارت کی مذمت کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امید ہے عالمی ادارے کشمیر پر اپنی آواز کو مزید بھر پور انداز میں آواز اٹھائیں گے۔ اسوقت تک جب تک کشمیر بھاری تسلط سے آزاد نہیں ہوجاتا۔ کشمیر کمیٹی کے صدر مسعود احمد پوری اور خورشید احمد متیال پاکستانی سکولوں کے طالب علموں برہان امجد نے بھی خطاب کیا۔