پرویز رشید کا چیئرمین سینیٹ کو خط ، استحقاق کمیٹی کا اجلاس فوری طلب کرنے کی درخواست

Oct 28, 2019

اسلام آباد(آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سینیٹر پرویز رشید نے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھتے ہوئے استحقاق کمیٹی کا اجلاس فوری طلب کرنے کی درخواست کی ہے ،سینیٹ کی استحقاق کمیٹی میں جے یو آئی (ف) کے رہنماء حافظ حمد اللہ کا معاملہ اٹھایا جا ئے گا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر پرویز رشید نے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھا ہے جس میں استحقاق کمیٹی کا اجلاس فوری طلب کرنے کی درخواست کی ہے ، سینیٹ کی استحقاق کمیٹی میں جے یو آئی (ف) کے رہنماء حافظ حمد اللہ کا معاملہ اٹھایا جا ئے گا ، خط میں کہا گیا ہے کہ یہ مسئلہ اہم نوعیت کا ہے اس لئے اجلاس فوری طلب کیا جائے ، چیئرمین سینیٹ نے موقف اپنایا ہے کہ خط ملتے ہی استحقاق کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے گا ۔

مزیدخبریں