نئی دہلی (آئی این پی ) نئی دہلی میں واقع جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا نے صیہونی حکومت کے خلاف مردہ باد کے نعرے لگائے اور اس کے نمائندے کو یونیورسٹی کیمپس میں داخل ہونے سے روک دیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا یونیورسٹی کے ایک پروگرام میں صیہونی حکومت کے نمائندے کو دعوت دیئے جانے کے خلاف گذشتہ نو دنوں سے دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبا کے اس احتجاج پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ یونیورسٹی کے پروگراموں میں کسی بھی صیہونی نمائندے کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔