پیمرا کی الیکٹرانک میڈیا کے ضابطہ اخلاق پرمکمل عملدرآمدیقینی بنانے کیلئے ٹیلی ویژن چینلزمالکان کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے الیکٹرانک میڈیا کے ضابطہ اخلاق دوہزارپندرہ پرمکمل عملدرآمدیقینی بنانے کے لئے تمام ٹیلی ویژن چینلزمالکان کی ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔پیمرا کی جانب سے جاری کئے گئے ہدایت نامے میں کہاگیاہے کہ ٹی وی چینلزکوپیمرا کے ضابطہ اخلاق دوہزارپندرہ کی شق سترہ کے تحت ایک غیرجانبدارانہ اور آزادانہ نگران کمیٹی یا ادارتی بورڈقائم کرناچاہیے۔نیوزچینلزمالکان سے کہاگیاہے کہ وہ اپنے ٹیلی ویژن چینلزکومحض اندازوں اورقیاس آرائیوں پرمبنی خبروں اور غلط معلومات کے ذریعے لوگوں کوگمراہ کرنے کیلئے استعمال کی اجازت نہ دیں۔پیمرانے میڈیامالکان کوآگاہ کیاہے کہ اُن کے ملازمین کی جانب سے عدلیہ اورریاستی اداروں کے خلاف متعصبانہ ،جانبدارانہ تجزیہ یاپروپیگنڈا کی صورت میں متعلقہ ٹی وی چینل ذمہ دار ہوگا۔میڈیا چینلزکومزید ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان معتبراورغیرجانبدارانہ تجزیہ کاروں کو اپنے پروگراموں میں شرکت کے لئے مدعوکریں جنہیں متعلقہ موضوعات پردسترس حاصل ہو۔
 

ای پیپر دی نیشن