حافظ حمداللہ کی اسپیشل سیکریٹری داخلہ سے شناختی کارڈ بحال کرنے کی اپیل

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی ) نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے جے یو آئی ف کے ممتاز رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ کی پاکستانی شہریت منسوخ ہونے کے فیصلے پر سپیشل سیکریٹری داخلہ بھیاپنہ ہنسی پر قابو نہ پا سکے حافظ حمداللہ نے سپیشل سیکریٹری داخلہ کے پاس شناختی کارڈ بحال کرنے کی اپیل دائر کر دی ہے۔حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ میں نے سپیشل سیکریٹری داخلہ میاں وحیدالدین سے ملاقات کرکے ان کے پاس اپیل دائر کردی جس پر وہ بھی مسکرا ء دئیے ۔ گزشتہ روز نادرا نے حافظ حمد اللہ کی پاکستانی شہریت منسوخ کر دی تھی مسلم لیگ(ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ سینیٹرحافظ حمداللہ کی شہریت کی تنسیخی ایک حیرت ناک حماقت اور لطیفہ ہے، یوں لگتا ہے یہ حکومت اندھی اور بہری ہو چکی ہے، اتوار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ ایسے وقت میں جب پاکستان میں نسلی تقسیم پیدا کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں حکومت نے ایک نیا فساد پیدا کر دیا ہے- اس حماقت کو فی الفور واپس لیا جائے

ای پیپر دی نیشن