اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹرشیریں مزاری نے ہندوبرادری کو دیوالی کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے ہندوبرادری اور ہندومت کے پیروکاروں کو دیوالی کے پرمسرت موقع پر مبارکباد دی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے انہیں ہر قسم کی مذہبی اور معاشرتی آزادی حاصل ہے ان کے حقوق پاکستان کے عام شہری کے برابر ہیں ، وہ قانون کے دائر ے میں رہتے ہوئے اپنے مذہبی تہواروں کو اپنے انداز میں منا سکتے ہیں ، پاکستانی عوام اقلیتوں کا عزت و حترام کرتی ہے ۔سپریم کورٹ نے اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے فیصلہ دیا ہے جس پر اس کی روح پرعمل درآمد کی کوشش کررہے ہیں۔