ساتویں عالمی ملٹری گیمز چینی شہر ووہان میں اختتام پذیر ہوگئیں۔ ساتویں عالمی ملٹری گیمز کے منتظم کمیشن کے چیرمین، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن اور مرکزی فوجی کمیشن کے نائب چیرمین شوچھی لیانگ نے ساتویں عالمی ملٹری گیمز کے اختتام کا اعلان کیا۔ چین کی نائب وزیراعظم سون چھون لائن نے اختتامی تقریب سے خطاب کیا۔ موجودہ عالمی ملٹری گیمز میں 109 ممالک کے 9300 سے زائد فوجی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ملٹری کھیلوں کا مقصد مختلف ممالک کی افواج کے درمیان رابطے اور دوستی کو مضبوط بنانا ہے۔ چین کی عوامی سپاہ آزادی کے کھلاڑیوں کے دستے نے ان کھیلوں میں 133 طلائی، 64 چاندی اور 42 کانسی کے تمغے جیت کر سونے کے تمغوں کی فہرست اور مجموعی تمغوں کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
ساتویں عالمی ملٹری گیمز اختتام پذیر، چین سونے سمیت مجموعی تمغوں میں سرفہرست
Oct 28, 2019 | 12:00