پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کی طبعیت آہستہ آہستہ بحال ہونے لگی، ڈاکٹرز کا خصوصی میڈیکل بورڈ روزانہ کی بنیادوں پر چیک اپ کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پمز ہسپتال میں زیر علاج سابق صدر آصف علی زرداری کی پلیٹ لیٹس کی تعداد بہتر ہونے لگی ہے، شوگر لیول اور بلڈ پریشر بھی معمولی ہے جبکہ کمر اور گردن کی تکلیف میں بہتری نہ آسکی، روزانہ کی بنیادوں پر فیزو تھراپی جاری ہے۔ڈاکٹرز نے آصف علی زرداری کو میساجر کے استعمال کی بھی ہدایات دے دیں جب تک زرداری کی طبعیت مکمل طور پر سنبھل نہیں جاتی ہسپتال سے جانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔