اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور حقوق انسانی کی بدترین صورت حال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کی خصوصی نمائندہ آگنس کالمریڈ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی صورت حال ہم سب کے لئے باعث تشویش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صورت حال اس وقت ایسی ہے کہ اسے ایجنڈا پر رکھنے اور مذمت کے علاوہ ہمارے پاس کوئی اور موثر اقدام کرنے کی پوزیشن نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے تمام فریقین کو کشمیر مئں حقوق انسانی کی خلاف ورزی روکنے کے لئے اپنا اپنا موثر کردار ادا کرنا چاہئے ۔ انہو ں نے کہا کہ اقوام متحدہ صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور متعلقہ فریقین کے درمیان ثالثی کے لئے بھی بالکل تیار ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ ادارے نے بھا رتی حکو مت سے کشمیر کی صورتحا ل اورمتا ثر ین کے حوالے سے رپو رٹ مانگی تھی لیکن بھا رتی حکو مت کی جا نب سے کو ئی مثبت ردعمل نہیں دیا گیا ۔