بھارتی فوج کی ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی ، بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے ایک خاتون سمیت تین شہری زخمی ہو گئے۔بھارتی افواج نے بکسر سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بکسر سیکٹر میں شہریوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے ایک خاتون سمیت تین شہری زخمی ہو گئے .بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔زخمی شہریوں کاتعلق ضلع بھمبر کے گائوں مندیکا سے ہے۔