کرونامزید6 ہلاکتیں سخت پابندیوں پر غور میو ہسپتال میں روٹین آپریشن بند مجموعی اموات6745

لاہور/ فیصل آباد/اسلام آباد/ تہران (خصوصی نامہ نگار+ صباح نیوز+ نوائے وقت رپوٹ+ آئی این پی) گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پاکستان میں عالمی وبا کرونا وائرس کے سبب مزید 6 افراد دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد 6ہزار 745 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں 576 کرونا وائرس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کرونا وائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح دو فیصد جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی شرح 94.6 فیصد ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے365 مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے منگل کے روز جاری تازہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں کرونا کے773نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 3لاکھ 29 ہزار 375 تک پہنچ گئی۔ پاکستان میں3 لاکھ 11ہزار 440 کرونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایکٹو کیسز کی تعداد11ہزار190ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 3ہزار 82، سندھ میں ایک لاکھ 44ہزار114، خیبر پی کے میں 39ہزار119، بلوچستان میں 15ہزار 839، گلگت بلتستان میں 4ہزار 191اور آزاد کشمیر میں 3ہزار 849کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک  بھر میں اب تک 43لاکھ 17ہزار 678افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 27ہزار 133نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3لاکھ 11ہزار 440 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 576مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان کے 735 ہسپتالوں میں کرونا مریضوں کیلیے سہولیات ہیں اور ہسپتالوں میں کرونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعداد ایک ہزار 920 ہے۔ ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، مہلک وبا کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 1164515ہو گئیں اور مصدقہ کیسز کی تعداد 4کروڑ37 لاکھ 76ہزار 586 تک پہنچ گئی۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر بتدریج شروع ہوچکی ہے۔ معاون خصوصی صحت فیصل سلطان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کرونا سے اموات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جبکہ کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح ڈھائی سے  پونے تین فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق کرونا وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے پابندیوں کو سخت کرنا ناگزیر ہوتا جارہا ہے، کاروباری سرگرمیوں اور تقریبات کے اوقات کار میں کمی کے لیے مشاورت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے ایک دو روز میں واضح سفارشات سامنے آجائیں گی۔ کل تمام صوبوں سے مشاورت کے بعد سفارشات سامنے لائیں گے۔ کرونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر لاہور کے میو اسپتال میں روٹین آپریشن بند کر دیے گئے ہیں۔ میو اسپتال کے شعبہ سرجری کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر اصغر نقی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کرونا کیسز میں اضافہ ہونے پر ہسپتال میں روٹین کے آپریشن تاحکم ثانی روک دیے گئے ہیں۔  پروفیسر ڈاکٹر اصغر کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی اور کینسر کے مریضوں کی سرجریز معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔فیصل آباد میں کرونا کے حملے تھم نہ سکے، کرونا سے متاثر ہونے والے 9کنفرم مریض الائیڈ ہسپتال پہنچ گئے جبکہ دو مشتبہ افراد زندگی کی بازی ہار گئے، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں، ہسپتال ذرائع کے مطابق الائیڈ ہسپتال کی آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج کرونا کے مشتبہ مریض کمالیہ کا 55 سالہ محمد ستار ولد حشمت علی اور حسن پورہ کی رہائشی 50 سالہ نسرین زوجہ عصمت علی دوران علاج ہی دم توڑ گئے جبکہ ان کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ نہیں آئی تھی اور رپورٹ آنے سے قبل ہی دم توڑ گئے۔ علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال کی آئسولیشن وارڈ میں 9 کنفرم مریض مقبولاں بی بی، محمد سلیم، لعل خان، راحیل وغیرہ زیرعلاج ہیں۔ فیصل آباد میں کرونا کی دوسری لہر کے دوران کرونا کے 2 کنفرم مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ موسم تبدیل ہوتے ہی کرونا کے حملے تیز ہو گئے ہیں ایران میں کرونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اوراس دوران ایران میں اس وبا سے ہر پانچ منٹ بعد ایک شخص دم توڑ رہا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے نائب وزیرِ صحت ایرج حریرچی تبریزی نے کہاکہ وبا کی لپیٹ میں آنے والوں کا یہی حال رہا تو اگلے دنوں میں ہر روز چھ سو افراد کی موت کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن