بھارتی مسلمانوں میں عمران خان کی مقبولیت میں حیرت انگیز اضافہ 

اسلام آباد ( عبداللہ شاد - خبر نگار خصوصی) بھارتی میڈیا کے مطابق پاک وزیر اعظم عمران خان کے فرانس کے گستاخانہ خاکوں پر دیئے بیان سے بھارتی مسلمانوں میں انکی مقبولیت میں حیرت انگیز حد تک اضافہ ہوا ہے، ہندوستان کے کئی علاقوں میں فرانسیسی صدر کیخلاف ریلیاں نکالی گئیں اور ریلیوں کے شرکاء نے عمران خان کے بیان پرمسرت کا اظہار کیا ۔ کئی نمایاں ہندی اور گورومکھی اخبارات کے اداریوں میں عمران خان کے بیان کو شامل کیا گیا ہے۔ ہندی اخبار دینک نو جیوتی نے اپنے اداریے میں لکھا ہے ’’ اردوغان کی مانند عالمی سطح پر عمران خان کی مقبولیت بھارت کیلئے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے، داخلی معاملات پر چاہے ان پر تنقید کی بہت گنجائش موجود ہے لیکن عالمی سطح پر انھوں نے یقینا پاکستان کو نمایاں مقام پر لا کھڑا کیا ہے، دوسری جانب مودی نے چین کیساتھ کشیدگی کر کے بھارت کو تاریخ کے نازک موڑ پر پہنچا دیا ہے‘‘ ۔زی نیوز کے چیف ایڈیٹر اور معروف اینکر ’’ سدھیر چوہدری‘‘ نے عمران خان کے بیان پر خصوصی پروگرام کیا اور کہا کہ’’ عمران خان کے بیان پر بھارتی مسلمانوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جانا ان کی پاکستان سے محبت کو ظاہر کرتا ہے، کل کو اگر عمران خان ان سے ووٹ مانگیں گے تو یہ وہ بھی دے دیں گے، یہی وقت ہے کہ ہندو اکثریت عملاً تمام معاملات کو کنٹرول میں لے کر اس بڑھتی مقبولیت کو کچل دے‘‘۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...