اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ میں کراچی میں کیپٹن صفدر کے خلاف اندارج مقدمہ اور تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی درخواست کراچی اور لاہور کے بارہ شہریوں نے سینئیر وکیل فیصل صدیقی کے ذریعے دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا ہے وزیر اعلی سندھ اور پی ایم ایل کے لیڈران اور یپپلز پارٹی کے عہدیداران کی جانب سے میڈیا پر یہ تاثر دیا کہ آئی جی سندھ کو زبردستی لے جا کر کیپٹن صفدر کے خلاف مقدمہ کا اندراج کروایا گیا اس لئے ضروری ہے کہ معاملہ پر سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے، اور کمیشن پتہ چلائے کہ آئی جی سندھ کو اغوا کیا گیا اور تحویل میں رکھا گیاکمیشن پتہ چلائے کہ کیا آئی جی پر کپیٹن صفدر کے خلاف مقدمہ اندراج کیلئے دباو ڈالا گیا؟اور کمیشن اس بات کی بھی تحقیقات کرے کہ اس سارے واقعے میں کون لوگ اور ادارے ملوث تھے، درخواست میں وفاقی حکومت ، سندھ حکومت ، چیف سیکریٹری سندھ ، آئی جی سندھ ڈی جی رینجرز سندھ کو فریق بنایا گیا ہے درخواست آئین کے آرٹیکل ایک سو چوراسی تین کے تحت دائر کی گئی۔۔